لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک، اے ایف پی) امریکی شہرلاس اینجلس کے قریب سکول میں فائرنگ کرکے ایک طالبعلم کو ہلاک اور 6کوزخمی کردیاگیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے 3طلباکی حالت تشویشناک ہے ۔واقعے کے بعدسانتاکلاراہائی سکول اوردیگرسکول بندکردیئے گئے ،فائرنگ کرنے والے 15سالہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔