جنیوا(این این آئی)لیبیا کی جوائنٹ ملٹری کمیٹی نے اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنیوا میں جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکارکردیا ہے ۔دونوں فریقوں نے مزید مشاورت کے لیے معاہدے کا مسودہ اپنی قیادت کو پیش کرنے پر اتفاق کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی لیبیا کی قومی فوم کی حامی پارلیمنٹ کے ممبران جو لیبیا کے فوج کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی حمایت کرتے ہیں نے طرابلس میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ سیاسی امن مذاکرات میں اپنی شرکت سے انکار کردیا۔لیبیا کے مشترکہ فوجی کمیشن کے مذاکرات کا دوسرا دورگزشتہ روز ختم ہوا۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیاسی اور معاشی مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے تین مختلف پہلوئوں پرکام جاری رکھی کی تائید کی گئی۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے تصدیق کی کہ اس نے فریقین کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا مستقل مسودہ تیار کرنے اور عام شہریوں کی بہ حفاظت وطن واپسی کیے لیے کام شروع کردیا ہے ۔