لندن( 92 نیوزرپورٹ) لندن میں آج بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی تیاریاں جاری رہیں، دوسری طرف مظاہرے نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں، بھارتی ہائی کمیشن نے ریکارڈنگ کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں،کمپنی مظاہرین کی ویڈیو ریکارڈنگ کرے گی،خاص طور پرمظاہرے میں شریک ہونے والے بھارتی مظاہرین کی شناخت کی جائے گی،آج5 اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ ہو گا،ادھربرمنگھم میں بھی بھارتی فوج کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاج میں شرکت کے لیے کار ریلی نکالی گئی ، عوام کو بھارتی قونصلیٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے سے متعلق آگاہی دی جاسکے ۔