مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) سرحدی سکیورٹی باڑ تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے تین فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کردیاہے ۔ ادھرغزہ کے محکمہ صحت نے ان تینوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی نعشیں وصول کرنے کی تصدیق کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ تینوں فلسطینی سکیورٹی باڑ کے قریب پہنچنا چاہتے تھے ۔ادھر غزہ کے محکمہ صحت نے ان تینوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی نعشیں وصول کرنے کی تصدیق کر دی ۔ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان مصری ثالثی میں طے پانے والی فائر بندی کی ڈیل کمزور سے کمزور تر ہوتی جا رہی ہے ۔