نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ویرات کوہلی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم کچھ بھی کرنے کو تیار ہے جس نے حالات کے تحت تمام میچز ایڈیلیڈ کے بائیو سیکیور ماحول میں کھیلنے پر بھی آمادگی ظاہر کردی جس کی ایک بھارتی آفیشل نے تصدیق بھی کردی ہے ۔واضح رہے کہ دسمبر اور جنوری میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس دوران صرف براڈکاسٹ ریونیوز کی مد میں 300 ملین آسٹریلین ڈالرز حاصل ہو سکتے ہیں جس سے وہ کسی صورت ہاتھ دھونے کو تیار نہیں ہے ۔آسٹریلین نائب کپتان ٹریوس ہیڈ نے بھی بھارت کیخلاف بند دروازوں کی سیریز ایڈیلیڈ میں کھیلنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں قریبی ایک ہوٹل بھی زیر تعمیر ہے جس کے باعث کورونا وائرس کے تحت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ممکن ہو جائے گا۔
آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے بھارت کچھ بھی کرنے کو تیار
اتوار 24 مئی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 24 مئی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں