طرابلس(آن لائن) لیبیا میں اقوام متحدہ کی حامی حکومتی فورسز اور مخالف گر وپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ابوگرین قصبہ میں حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہمارے 12 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء حکومتی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران مخالف فریقین کے 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں ۔ حکومتی فورسز نے اپنے 12 فوجیوں کے ہلاک اور 55 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔