لاس اینجلس(آن لائن)امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اپنا میک اپ برانڈ ’’ہاس لیبارٹریز آئندہ ماہ میں لانچ کریں گی، 33 سالہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے ’’ہاس لیبارٹریز‘‘ کے نام سے اپنا میک اپ برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے جورواں برس ستمبر میں امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت 9 ممالک میں لانچ کیا جائے گا، 2012 میں لیڈی گاگا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ’’بارن دس وے فاونڈیشن‘‘ کے نام سے تنظیم لانچ کر چکی ہیں، لیڈی گاگا نے 2005 میں دو گانے گا کر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔