ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے بتایا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے میں 72 لاکھ 33 ہزار 369 عمرہ ویزے جاری کیے گئے ، 66 لاکھ 39 ہزار 295 زائرین عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہ صیام کے پہلے ہفتے میں سعودی وزارت حج کی طرف سے آن لائن پورٹل کا قیام عمل لایا گیا جو عمرہ زائرین کے لیے مناسک کی انجام دہی کے لیے ایک مقبول عام سروس بن گئی ، آن لائن پورٹل کا مقصد عازمین عمرہ کے معمول کے امور کو آسان بنانا اور انہیں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا، انتظامی نوعیت کی معلومات کے حصول اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بروقت مطلع کرنا ہے ۔