ینگون(نیٹ نیوز) میانمار میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ ،آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد زخمی ہو گئے 2کی حالت نازک ہے ۔ ینگون کے مختلف حصوں میں مظاہرین کے فوج کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے گئے۔امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کو مزید پابندیوں کی وارننگ دے دی دوسری جانب امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں میانمار کے خلاف سخت فیصلوں کی سفارش کی ہے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔