دبئی(این این آئی) امارات میں ہونے والے ایک منفرد مقابلے میں دوڑتے ہوئے تصویر کھنچواکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والوں کو لاکھوں درہم کے انعامات دیے جائیں گے ۔٭برلن (نیٹ نیوز )جرمن دارالحکومت برلن میں ایک کار چانسلر دفتر کے دروازے سے جا ٹکرائی۔٭ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے شہر جدہ سے دارالحکومت جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر اچانک ہلچل مچ گئی جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑ گئی۔٭دمشق (این این آئی)شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جنوبی علاقے قنطیرہ میں فضائی حملے کیے ہیں۔٭ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادی میرپوٹن نے کہا کہ ہے روسی اور سعودی عرب باہمی تعاون نے توانائی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔٭ صنعا(نیٹ نیوز)سعودی عسکری اتحاد نے بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر پر حملہ ناکام بنادیا۔٭واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی وزیر خزانہ نے لیبیا کے خلیفہ خفتر کی وفادار باغی ملیشیا پر پابندی عائد کردی۔٭باکو(اے ایف پی ) آذربائیجان کے فوجی آرمینیا کی جانب سے ملنے والے ایک اور اضلاع کالبجار میں داخل ہوگئے ۔٭نئی دہلی(اے ایف پی ) بھارت نے مشرقی لداخ میں کنٹرول لائن کے قریب بحرہند کی نگرانی کیلئے لیز پر ایک امریکی فرم کی طرف سے دو پریڈیٹر ڈرون شامل کرلئے ۔٭ممبئی (این این آئی) محققین نے کہا ہے کہ شمالی بھارت میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے مردوں کی جانب سے دلت کی خواتین کو ریپ کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ہفتے خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ کرینگے ۔٭پیرس(اے ایف پی )فرانس کی عدالت نے مسلم این جی او کی تحلیل کے خلاف اپیلوں اور حکومت کی طرف سے ایک مسجد کی بندش کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں۔٭لکھنؤ (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں اپنی روشن خیالی اور رواداری کیلئے مشہور اور شیعہ سنی اتحاد کے داعی شیعہ عا لم دین مولانا کلبِ صادق وفات پا گئے ۔