واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے ۔ ٭ ابوظہبی(نیٹ نیوز) ابوظہبی میں تیل کے نئے 22 ارب بیرل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔٭ اواگادوگو (اے ایف پی) برکینا فاسو فورسز نے فوجی کیمپ کے باہر مشکوک حرکتیں کرنے پر فائرنگ کر کے امریکی شہری کو ہلاک کر دیا۔٭ واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ انصاف نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم میں 1985 سے قید امریکی شہری جوناتھن پولارڈ کو اسرائیل جانے کی اجازت دیدی گئی۔٭برازیلیا(این این آئی)برازیل میں شاپنگ سینٹر کے سفید فام سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامے شروع ہو گئے ۔٭ ریاض (این این آئی) عودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب کوروناوائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں سرخرو ممالک میں سے ایک ہوگا۔