ماسکو (نیٹ نیوز) بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے دورہ روس کے دوران اپنے ہم منصب نکولائی پیٹروشیف سے ملاقات کی، جس میں کشمیر اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٭ میڈرڈ (اے ایف پی) سپین میں پولیس نے 500 خواتین کی نازیبا تصاویر کھینچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔٭کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے کہاہے کہ خلیج میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کیلئے امر یکہ کے زیر قیادت سمندری فورس میں شامل ہو جا ئینگے ۔ ٭ روم(این این آئی)گزشہ کئی روز سے بحری جہاز اوپن آرمز پر پھنسے مہاجرین کو اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا پر اترنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔٭ بیجنگ(آن لائن) چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 24 لاپتہ ہو گئے۔٭ خرطوم (این این آئی )سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کے ترجمان جنرل شمس الدین الکباشی نے بتایاہے کہ کونسل کے سربراہ اور ارکان نے عدلیہ کی سربراہ کے سامنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔