بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر سکیورٹی ذمہ داروں پرپابندیاں نافذ کرنے پر امریکہ کو جوابی کارروائیوں کی دھمکی بھی دی۔٭ تہران (اے ایف پی) ایران کی عدلیہ نے تشدد، جبری اعترافی بیان، قید تنہائی اور غیر قانونی پولیس حراست پر پابندی عائد کر دی۔٭تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی پارلیمنٹ نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کیساتھ امن معاہدوں کی منظوری دیدی۔٭ بیجنگ (اے ایف پی) چین نے امریکہ کی جانب سے تبت کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔٭اوگادوگو (اے ایف پی) شمالی برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے گاؤں پر حملہ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا۔٭ ویلنگٹن (آن لائن) کرمدیک جزیرے میں 5.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔٭ نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں گاڑی روکنے کا اشارہ کرنے پر کار ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔٭ ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں دانیہ عقیل موٹر سائیکل ریس کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔٭ دوحہ(این این آئی) کورونا نے قطری معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا ، 2012 کے بعد 8 سال میں بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔٭ممبئی (این این آئی)بھارتی پولیس نے ممبئی میں بلند عمارت کے کونے پر کرتب دکھانے والے شخص اور اس کی وڈیو بنانے والے 2 ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز)ہاتھرس میں 19سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی اورموت کے خلاف بھارت کے تقریباً 1000 دیہات میں خواتین نے پرامن مظاہرے کئے اورعلامتی طور پر ’ہلدی تلک‘ کی ہندومذہبی رسم ادا کی۔٭واشنگٹن(این این آئی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے ایرانی سپریم لیڈرکو دھمکی دی ہے کہ ہم آپ کو باز رکھ سکتے ہیں،آپ کو دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے ۔٭کابل (آن لائن) افغانستان میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے دھماکے کے نتیجے میں15 طالبان ہلاک ہوگئے۔٭واشنگٹن(این این آئی) نامزد امریکی جج ایمی کونی بیرٹ نے کہا ہے کہ ذاتی عقیدہ ، خیالات فیصلوں پر حاوی نہیں ہونے دونگی۔٭ نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔٭نئی دہلی (این این آئی)بھارت میںشوہر نے ڈیڑھ سال بیوی کو ٹوائلٹ میں بند رکھا۔٭ماسکو (نیٹ نیوز)روس نے ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق نیو سٹارٹ معاہدے میں توسیع کی امریکی درخواست مسترد کردی۔٭ریاض (این این آئی ) سربراہ سعودی ایوان تجارت نے کہا ہے کہ ترک کمپنیوں سے کاروبار نہ کیا جائے۔٭انقرہ (این این آئی) ترک فوج نے کردتنظیم کے 6دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ ٭ریاض (این این آئی )سعودیہ میں دیسی ساختہ پہلے فاسٹ انٹرسیپٹر بوٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔٭ویلنگٹن(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں ناکامی ہوئی تو پارٹی قیادت چھوڑ دیں گی۔٭ بیروت (این این آئی)لبنانی ایوان صدر نے وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔٭صنعاء (این این آئی )یمن میںفورسزکی حوثی ملیشیا کا اہم کمانڈر ابو البتول الاقہومی ہلاک ہوگئے۔٭ایتھنز(این این آئی)یونانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی نے یونانی وزیر خارجہ کا طیارہ 20 منٹ تک فضا میں روکے رکھا۔٭برسلز(این این آئی)بیبیلجیم میںدہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میںایرانی سفارت کار پر مقدمہ چلانے کی تیاری۔