پیرس(اے ایف پی )فرانس کی حکومت نے پنشن اصلاحات کیخلاف جاری ٹرانسپورٹر ز کی ہڑتا ل کے خاتمے کا عندیہ دیدیا،حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 2سال بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔٭تیونسیا(اے ایف پی )تیونس کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے نامزد حبیب جملی کی حکومت کو مسترد کردیا۔٭غازی آباد(نیٹ نیوز) بھارتی شہری نے 250 روپے کے تنازع پر دکاندار کو قتل کر دیا۔٭ماسیرو (اے ایف پی) افریقی ملک لیسوتھو کی عدالت نے وزیراعظم ٹوم تھابانے کی سابق اہلیہ کے قتل کیس میں موجودہ اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔٭ریاض (اے ایف پی) جاپانی صدر شنزو ایبے خلیجی خطے کے دورے کے پہلے مرحلے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔٭لندن (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری شاہی خاندان سے بات چیت کیلئے آمادہ ہو گئے ، دوسری جانب ٹرمپ نے اس معاملے پر ملکہ الزبتھ کیلئے اظہار افسوس کیا ہے ۔٭انڈیانا (نیٹ نیوز) امریکہ میں جڑواں بہن بھائیوں کو دو مختلف دہائیوں میں پیدا ہونیوالے بچے قرار دیا گیا ہے کیونکہ ایک بچہ 31دسمبر کی رات کو اور دوسرا کچھ منٹس بعد یکم جنوری کو پیدا ہوا۔٭تائی پے (نیٹ نیوزتائیوان میں تسائی انگ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوگئیں۔٭ واشنگٹن(آن لائن) پینٹا گون نے کہا ہے کہ روسی بحریہ نے بحیرہ عرب میں جارحانہ اقدامات کا مظاہرہ کیا ۔٭پیانگ یانگ(آن لائن) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ سے دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے ۔٭ واشنگٹن(نیٹ نیوز)وائٹ ہاؤس نے مزید ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غورشروع کردیا۔ ٭ روسی صدر پو ٹن سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ملاقا ت کی جس میں عراق اورلیبیا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔