سنگاپورسٹی (اے ایف پی )سنگاپور نے ریکارڈ 9ٹن ہاتھی دانت تباہ کر دئیے ۔٭کوالالمپور(اے ایف پی ) ملائیشیا کے سابق وزیر خزانہ لم گوآن اور ان کی اہلیہ بدعنوانی کے الزامات میں عدالت پیش ہوگئے ۔٭گوئٹے مالا سٹی (اے ایف پی )گوئٹے مالا میں فرانسیسی این جی او کی ڈائریکٹر بینوٹ ماریہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہو گئیں۔ ٭کویٹ سٹی(نیٹ نیوز) کویت نے 3لاکھ 60 ہزار تار کین وطن مزدوروں کی بے دخلی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔٭بینو(اے ایف پی )نائیجیریامیں20 مسلح افراد نے حملہ کر کے 13دیہاتیوں کو ہلاک کردیا پولیس کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ متعدد گھر بھی جلا دیئے گئے ۔٭تائی پے (نیٹ نیوز) تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکی سیکرٹری صحت الیکس آذر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تائیوان کو چین کی جانب سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ بیجنگ جزیرے پر ایسے حالات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو اسے اگلا ہانگ کانگ بنا دے گا۔٭کولون(اے ایف پی )ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو پولیس نے رہا کردیا۔٭بیجنگ(اے ایف پی ) چینی قانون سازوں نے ہانگ کانگ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلا سے نمٹنے کیلئے قانون ساز کونسل کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کردی ۔٭خرطوم(اے ایف پی )پورٹ سوڈان کے مشرقی شہرمیں بحیرہ احمر کی بندرگاہ میں حریف نسلی گروہوں کے مابین جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے ،عوام نے شدید احتجاج کیا ،کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔٭قاہرہ (این این آئی )عرب پارلیمانی اتحاد نے تاریخی مسجد ابراہیمی کے بعض حصوں پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کی ہے ۔٭ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں کوسٹ گارڈز نے جنوبی سرحد کے راستے حشیش مملکت میں داخل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 948 کلو گرام حشیش ضبط کرلی۔ ٭طرابلس (این این آئی )لیبیا میں ترکی کے مفادات کیلئے لڑنے والے شامی جنگجوئوں نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے پر ترک صدر کی تعریف کی ہے ۔٭بیجنگ(این این آئی)امریکی سینٹروں نے چین کے بعض امریکی عہدے داروں کے خلاف پابندیوں کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔٭ایتھنز (این این آئی)یونان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کی طرف سے دبائواور بلیک میلنگ کی پالیسی کو قبول نہیں کرے گا۔٭واشنگٹن (این این آئی)ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد جی سیون کی میزبانی کے خواہاںہیں۔٭ لندن (این این آئی) ہیتھرو ایئرپورٹ پر رواں سال مسافروں کی شرح 88 فیصد کم ریکارڈ ہوئی۔٭ منسک(این این آئی)بیلاروس میں صدارتی انتخابات پر ہنگامے جاری ،نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔