جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں علما اوردانشوروں نے خبردار کیا ہے کہ مسلمان ، عرب ممالک اور عالمی کی طرف سے قضیہ فلسطین کو فراموش کیا گیا توخطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ٭انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں امریکی سفارت خانہ نے دہشتگردی کے خدشہ کے پیش نظرویزہ سروس معطل کر دی۔٭تالین(این این آئی ) اسٹونیا نے حزب اﷲ پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ٭بیجنگ (نیٹ نیوز)چین نے برطانیہ کو ہانگ کانگ کے شہریوں کو شہریت کی پیشکش پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری غلطی درست کرے ۔٭تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے وہ متحدہ عرب امارات کو جدید امریکی ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت نہیں کرینگے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے وعدہ کیا ہے اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین دینگے ۔ ریاض (این این آئی )سعودیہ میں خطرناک ڈیزائن کی عمارت تعمیر کرنے پرسوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کام بندکردیا گیا۔٭واشنگٹن(اے ایف پی)امریکہ نے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 5ایرانی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔٭لندن (آن لائن) برطانیہ اور جاپان نے آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔٭ بیروت (این این آئی) ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بیروت دھماکوں کی تحقیقات میں سیاسی مداخلت رکاوٹ ہے۔٭برلن ( این این آئی) جرمنی میں شامی پناہ گزین گرفتار کرلیا گیا۔٭ تہران (این این آئی)ایران نے آئندہ ہفتے سے دوسرے ممالک سے تیل کے بدلے میں سامان کی خریداری کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے ۔٭ریاض (این این آئی )عالمی جی 20نے انسداد بدعنوانی کیلئے طے پانے والے تمام بین الاقوامی معاہدوں پرعمل درآمد پر زور دیا ہے ۔