بر سلز،لندن ( نیٹ نیوز،اے ایف پی ) یورپی کمیشن کی صدر ا رزلا فان ڈیر لائن،یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اوربرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بریگزٹ معاہدے پر دستخط کر د ئیے ہیں۔٭ واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی ریاست کیلیفور نیا میںچھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔٭منیلا (نیٹ نیوز) فلپائنی صدر روڈریگو نے ویزے کے مسئلے پر امریکہ کیساتھ فوجی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے ۔٭انقر ہ ( نیٹ نیوز ) جرمن چانسلر ا ینجلا مرکل ترکی کے دورے پر استنبول پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) صدر ٹرمپ نے اسقاط حمل کیخلاف ریلی میں شرکت کی ۔