نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں قومی شہریت ترمیمی قانون سی اے اے پر عبوری سٹے دینے سے سپریم کورٹ کے انکار کے بعد سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں تیزی آگئی۔ ٭نیویارک (نیٹ نیوز) عالمی سائنسدانوں نے ’’قیامت کی گھڑی‘‘ کو رات بارہ بجے سے صرف 100سیکنڈ پہلے سیٹ کر دیا ہے ، یہ وقت دنیا میں تباہی کے خطرے کے انتہائی شدید ہونے کو ظاہر کر رہا ہے ۔٭ واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ کی سب سے بڑی اسقاط حمل مخالف ریلی میں شرکت کا عندیہ دیا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے امن منصوبے پر بات چیت کیلئے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے ۔٭ صنعاء (این این آئی)یمن میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے5 لیڈر ہلاک ہوگئے ۔٭میڈرڈ (این این آئی)سپین میں سمندری طوفان گلوریا نے تباہی مچا ئے رکھی ۔ ہلاکتیں 8 ہو گئیں۔٭چنائی ( نیٹ نیوز ) بھارت سے تعلق رکھنے والی بیوٹیشن اور اداکارہ نے اپنے دوسرے شوہر پر مبینہ طور پر ریپ اور تشدد کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔٭کوالالمپور(این این آئی)حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد ملائیشیا پہنچ گیا۔