مدینہ منورہ (این این آئی)مدینہ منورہ گورنری نے علاقائی گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کی ہدایت پر گورنری میں غیرملکی لیبر کی رہائش کے مسائل اور مشکلات دور کردی ہیں،50 ہزار غیرملکی ملازمین کی مدد، 3000 ہنگامی قیام کیلئے ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق حالیہ ایام میں مدینہ گورنری میں رہائشی علاقوں میں بڑی تعداد میں غیرملکی لیبر کی موجودگی کی وجہ سے مقامی آبادی اور لیبر کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ کوروناکی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث غیرملکی لیبر کی مشکلات دور کردی گئی ہیں۔اس حوالے سے سعودی عرب کے مختلف سرکاری اداروں کے 70 ذمہ داران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے مدینہ گورنری میں لیبر کیلئے مختص 800 رہائشی مراکز میں موجود 50 ہزار غیرملکی ملازمین کی مشکلات میں ان کی مدد کی۔ 3000 ملازمین کو ہنگامی قیام کیلئے ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔ لیبر کو 40 ہزار خوراک کے پیکٹ فراہم کئے گئے جبکہ ماہ صیام کے دوران غیرملکی لیبر کو 4 لاکھ 88 ہزار کھانے تقسیم کئے جائیں گے ۔