نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی میزبانی میں رواں سال گروپ20 کے سالانہ اجلاس کے انعقاد کی مکمل حمایت کردی۔٭دمشق (آن لائن)شام کے صدر بشار الاسد نے غیر ملکی کرنسیوں میں لین دین کی سزا7 سال قید بامشقت تک بڑھا دی ۔٭نیویارک(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی جانب سے معاوضے کے بغیر نوجوان طلبہ کو انٹرن شپ کی پیش کش پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔٭عمان(اے ایف پی)اردن کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے گیس کی درآمد پر پابندی کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔٭ نیویارک(نیٹ نیوز) امریکہ میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران سکولوں پر ایندھن پھینکنے کے واقعے کے بعد چار اساتذہ نے ایئرلائنز پر مقدمہ کیلئے رجوع کرلیا۔٭پیرس (این این آئی)فرانس میں احتجاج کا موسم طویل ہوگیا،جھڑپوں میں متعدد زخمی،50سے زائدافراد گرفتار کر لئے گئے۔٭بیجنگ(این این آئی) چین نے جدید لڑاکا طیاروں کو لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔٭ لندن(این این آئی)لندن میں چور کار کے ذریعے شیشے کی دیوار توڑتے ہوئے جیولری اسٹور کے اندر داخل ہوئے اور لاکھوں مالیت کے قیمتی زیورات لے کر رفو چکر ہوگئے ۔٭ واشنگٹن (این این آئی)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یوکرین میں امریکی سفیر کی خفیہ نگرانی کی تحقیقات شروع کردی گئی٭ابوجا(نیٹ نیوز) افریقی ساحل پر ایک کمرشل بحری جہاز سے اغوا کئے گئے 19 بھارتی ورکرز کو رہا کر دیا گیا ہے ۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آئندہ پانچ سالوں میں عوام کو 24گھنٹے صاف پانی، مفت بس اور تعلیم دینے کا وعدہ کیا ہے ۔٭جکارتہ(آن لائن)انڈونیشیاء کے انتہائی مشرقی خطے پاپوا میں گزشتہ روز 6.0درجے شدت کا زلزلہ آیا۔