نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ 82سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسونت سنگھ کی موت گزشتہ روز ہوا۔ وہ بھارت کے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی رہے ۔جسونت سنگھ کو قائداعظم پر کتاب لکھنے اور بانی پاکستان کی تعریف کرنے پر بھارتی جنتا پارٹی نے 2009میں پارٹی سے نکال دیا تھا جسکے بعد انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیا۔جسونت سنگھ کی کتاب جناح:انڈیا، پارٹیشن، انڈیپنڈنس پرگجرات میں پابندی لگا دی گئی تھی تاہم ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پابندی ہٹا لی گئی۔ وزیراعظم مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دکھ کا اظہار کیا اور کہا جسونت سنگھ جی کو سیاست اور معاشرے کو اپنے انوکھے نظریہ کے تحت دیکھنے کیلئے یاد کیا جائیگا۔