لندن (نیٹ نیوز) پاکستان کی مایہ ناز آنکھوں کی سرجن ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ نے بتایا کہ آئرلینڈ میں میرے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ نے مجھے مستقل کام کرنے کی دعوت دی تھی، لیکن مجھے پاکستان اور پسماندہ علاقوں کیلئے کام کرنا تھا۔ ڈاکٹر زبیدہ اب گلگت بلتستان میں آغا خان ہیلتھ سروسز کے تعاون سے ادارہ چلا رہی ہیں۔ ڈاکٹر زبیدہ کو آنکھوں کے حوالے سے اب تک کی بہترین تحقیقاتی کتاب لکھنے پر عالمی شہرت ملی۔ڈاکٹر زبیدہ نے بتایا کہ آئرلینڈ میں بہت زیادہ مراعات پر نوکری کی پیشکش ہوئی لیکن میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا کہ میں آئرلینڈ میں خدمات انجام دوں اور اپنے لوگوں کو چھوڑ دوں۔آج ہم گلگت میں انتہائی جدید مشینری لگانے جا رہے ہیں۔گلگت اور چترال میں جدید مراکز بنانے کے بعد میں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں جاؤں گی۔میری خواہش ہے کہ پاکستان کے ہر پسماندہ علاقے میں جا کر لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کروں۔