نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم مودی کے دل میں چین کا خوف ایسا بیٹھا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ لداخ کے دوران وادی گلوان سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور ہی پڑاؤ ڈال لیا اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہسپتال کی بجائے کانفرنس ہال میں بیڈز لگوا کر جعلی مریضوں کیساتھ تصاویر بنواتے رہے ۔ ہسپتال میں طبی آلات کا نام و نشان نہ تھا، جبکہ ہال میں موجود پروجیکٹر اور سٹیج گواہی دے رہے تھے کہ یہ ہسپتال نہیں ہے ۔جبکہ بیڈز پر لیٹے مریضوں کے جسم پر کوئی پٹی وغیرہ بھی نہیں تھی اور وہ الرٹ بیٹھے ہوئے تھے ۔خوف کے مارے مودی نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب جانے کی ہمت ہی نہیں کی۔تصاویر کی حقیقت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مودی کی خوب لے دے ہو رہی ہے ۔