سرینگر،واشنگٹن(صباح نیوز،کے پی آئی) واشنگٹن میں قائم تنظیم عالمی کشمیر آگاہی فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کو بامعنی بنانے کیلئے 8 نکاتی فارمولا پیش کر دیا ۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک مضمون میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین جنگ بندی پر اتفاق رائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کو بامعنی بنانے کیلئے بھارت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی،اس سلسلے میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں تشدد کا خاتمہ کرے ، کشمیر یوں کے خلاف فوجی کارروائی بند کرے ، جموں وکشمیر سے فوجی انخلا عمل میں لائے ، بنکرزاور رکاوٹے ن ختم کی جائیں ، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ، کالے قوانین واپس لئے جائیں۔ بھارتی فورسز نے کو لگام میں محا صرہ کرکے گھرگھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ۔ضلع بارہمولہ کی عدالت نے نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن محمد اکبر لون کے بیٹے ہلال اکبر لون کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔نئی دہلی میں قتل ہونے والے کشمیر نوجوان عاقب رشید بٹ کے لواحقین نے سری نگر میں احتجاج کیا ہے ۔ عاقب رشید بٹ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔ بھارتی حکومت نے حریت پسندانہ کردار کے حامل سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کرنیکی دھمکی دیدی۔