واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب سکول میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں امریکی قونصل خانے نے ٹویٹ پر یہ خبر دیتے ہوئے سکول کے بیج کی تصویر بھی جاری کی۔ امریکی قونصلیٹ لاہور نے کہا کہ فورڈ بیڈ کاؤنٹی میں ایلی مینٹری سکول کو ملالہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، اس تعلیمی ادارے میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ سکول ملالہ کے تعلیم اور رواداری کے مشن کو فروغ دے گا۔ سکول کا نام منتخب کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں اساتذہ، طلبہ، والدین، سٹاف، بورڈ ارکان اور دیگر شامل تھے جب کہ 100 کے قریب نام تجویز کیے گئے جس میں سے ملالہ یوسف زئی کا نام منتخب کیا گیا۔ سکول کا نام تجویز کرنے پر رائے شماری ہوئی جس میں ملالہ کو سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے ۔ مذکورہ تعلیمی ادارے کا نام ملالہ یوسف زئی ایلیمنٹری ہوگیا ہے ۔