سڈنی(نیٹ نیوز) مقبوضہ وادی میں ظلم و تشدد پر پوری دنیا میں آوازیں بلند ہونے لگیں۔آسٹریلیا کی سابق سینیٹر لی رہینن نے اپنی حکومت کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا بھارتی حکمرانوں کے کشمیری خواتین سے شادی کے نعرے قابل شرم ہیں، مودی نے کشمیر میں ظلم و زیادتی کی انتہا کر رکھی ہے جبکہ وزیراعظم مورسن بھارت سے تجارت میں لگے ہیں، ہمیں کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانی ہے ، کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ، لائن آف کنٹرول پر کیمپوں میں خواتین سے ایسی کہانیاں سننے کو ملی جو میں نے پہلے کبھی نہیں سنی، ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر لاپتہ ہے اور وہ اکیلی اپنے خاندان کی دیکھ بھال کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت زمین پر قبضہ کیلئے کشمیر کی ثقافت کو تباہ کر رہی ہے ۔