واشنگٹن( آن لائن )دنیا بھر میں می ٹو مہم کے آغاز کا سبب بننے والے ہولی ووڈ پروڈیوسر ہاروی ونسٹن کے کیس میں اہم موڑ آگیا ۔پروڈیوسر پر جنسی ہراساں کا الزام لگانے والی خواتین رقم کے بدلے ان سے معاہدے کو تیار ہوگئی ہیں۔66 سالہ ہاروی وائنسٹن پر اکتوبر 2017 میں پہلی بار متعدد خواتین نے جنسی ہراساں، جنسی تعلقات اور ریپ جیسے الزامات لگائے تھے ، تاہم فلم پروڈیوسر نے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔بعد ازاں ہاروی ونسٹن کے خلاف دیگر خواتین بھی سامنے آئی تھیں اور مجموعی طور پر 100 کے قریب خواتین و اداکاراں نے فلم پروڈیوسر پر جنسی ہراساں اور ریپ کے الزامات لگائے تھے ۔ان پر الزامات لگانے والی اداکاروں میں سلمی ہائیک، ایشلے جڈ، اسیا ارگینتو، روسانا آرکوئٹے ، جیسیکا بارتھ، کیتھرین کنڈیل، گوینتھ پالٹرو اور دیگر اداکارائیں شامل تھیں۔ہاروی ونسٹن کے خلاف نیویارک اور لندن پولیس نے الگ الگ تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور کئی فلم کمپنیوں نے بھی فلم پروڈیوسر کا بائیکاٹ کردیا تھا۔