واشنگٹن( بیو رو رپوٹ ، این این آئی) امریکی سینٹ میں صدرٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز آج سے ہوگا۔ ٹرمپ کے مواخذے کے عمل میں پیش پیش ڈیموکریٹک رہنما ئو ں نے کہاہے کہ قومی سلامتی اور ملک میں حکومتی نظام کو بچانے کیلئے صدر کو ہر صورت ان کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے ۔ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے تین سال مکمل ہونے پر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تین سالوں میں امریکی ساکھ متاثر ہوئی، اتحادی ممالک ناراض ہو ئے ۔صدر کی خود سری اور عاقبت نااندیش سوچ کی وجہ سے دنیا امریکہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کے دوران سینٹ میں صدر کے وکلا اور ایوان کے مینجرز کے درمیان شدید بحث ہوئی۔یہ مینجرز ایوان نے مواخذے کی کارروائی کیلئے تعینات کئے ہیں۔