نئی دہلی(کے پی آئی،نیٹ نیوز) بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ چین لداخ کے 38ہزار مربع کلو میٹر حصے پر قابض ہے ،بیجنگ نے ایل اے سی پر بڑی تعداد میں فو ج ، گولہ بارود اکٹھا کر رکھا ۔دوسری طرف بھارتی اخبار نے کہا ہے کہ بھارت نے مشرقی لداخ میں عملا چینی بالادستی تسلیم کر لی ہے ، چین نے کمپنی شین جھیک انفوٹیک اور شنہوا انفوٹیک کے ذریعے پورے بھارت پر نظر رکھی ہوئی ہے ، بھارتی وزارت داخلہ ، خارجہ اور دفاع کے حکام کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہورہی ہے ، ہمالیہ میں بھارتی اور چینی فوج میں 45 برس بعد پہلی مرتبہ گزشتہ ہفتے پینگونگ تسو جھیل کے شمالی کنارے پرشدیدہوائی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، بھارتی حکام نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا جب وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع تھی۔