نئی دہلی (نیٹ نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ ہندو خاندان میں والدین کی وراثت میں بیٹیوں کو بھی بیٹوں کی طرح برابر کا حق ہے ، اس فیصلے سے تمام ہندو خواتین کو باپ کی جائیداد میں برابری حق مل گیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے اہم فیصلے میں تمام ہندو خواتین کو ماں باپ کی موروثی جائیداد میں بیٹوں کے ساتھ بیٹیوں کو بھی برابر کا حقدار قرار دیا۔اس سلسلے میں 2005 میں ہی ایک قانون متعارف کر ایا گیا تھا ،عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر کسی کے والد اس قانون کے نفاذ سے قبل ہی وفات پا چکے ہوں تو اس صورت میں بھی اس قانون اطلاق ہوگا۔