سرینگر (92 نیوزرپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں نے ہندوتوا کے چہرے پر طمانچہ مار دیا۔ ہندو پنڈت رتن لال کی آخری رسومات میں کرفیو اور دوسری پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آس پاس کے دیہات سے تقریباً دو ہزار لوگ آئے اور اپنی امن پسندی اور مقبوضہ وادی کی مذہبی ہم آہنگی کو ثابت کر دیا۔کشمیری مسلمانوں نے رتن لال کی ارتھی کی تیاری میں بھی مدد کی اور خود لکڑیاں اٹھا کر رکھتے رہے ۔آنجہانی رتن لال کے ہمسائے عباس احمدنے کہا میں کہتا ہوں کہ انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،ہم مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں، ہم محبت پر یقین رکھتے ہیں،ایک کشمیری مسلمان نے کہا سارے مسلمان وہاں گئے اورہندوپنڈت کی آخری رسومات میں شرکت کی ،ہے یہ یہاں کا بھائی چارہ ہے ۔