لندن ( بیورو رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے چھٹے روزآج (پیر کے روز) مزید ٹیسٹ اور پی ای ٹی سکین ہوگا ۔ انہیں آج سنٹرل لندن میں ہارلے سٹریٹ سے ملحقہ کلینک میں لے جایا جائے گا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کاچیک اپ اورمختلف ٹیسٹ کرے گی ۔فیملی ذرائع کے مطابق ہسپتال میں نوازشریف کے دل کا معائنہ اور ہیماٹولوجی اور پی ای ٹی سکین کے علاوہ دیگرٹیسٹ بھی کئے جائینگے ۔نواز شریف کی عیادت کے بعد میڈیاسے گفتگومیں صدر مسلم لیگ(ن) شہبازشریف نے کہاہے نوازشریف کی آج کارڈیک فزیشن کے ساتھ اپائنٹمنٹ ہے ،اسی ہفتے کے وسط میں پی ای ٹی سکین سمیت مزید ٹیسٹ ہوں گے ،ڈاکٹرز تندہی سے بیماری سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں،میرا ریگولر چیک اپ بھی لندن میں ہوتا ہے ۔شہبازشریف نے اپنے بیٹے سلمان شہباز کیساتھ ڈیڑھ گھنٹہ تک پارک لین فلیٹس میں بھائی کی عیادت کی۔