کولون(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ کی پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں شدید جھڑپیں تاحال جاری ہیں پولی ٹیکنیک یونیوسٹی میدان جنگ بن گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی جبکہ مظاہرین سکیورٹی اہلکاروں پر پٹرول بم پھینکتے رہے ۔ یونیورسٹی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ ہانگ کانگ میں طلبہ نے پچھلے ایک ہفتے سے کئی یونیورسٹیوں میں احتجاج جاری رکھا ہوا تھا تاہم پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں یہ احتجاج اب تک جاری ہے ۔ مظاہرین نے شہر کی ایک مرکزی ٹریفک ٹنل کا راستہ بھی روکا ہوا ہے ۔ دریں اثناء اپوزیشن کے قانون سازوں نے امن و امان قائم کرنے کے لیے چینی فوج کی ہانگ کانگ میں موجودگی پر شدید تنقید کی ہے ۔