نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میں دولہا کا ڈانس دیکھ کر آخری لمحات میں دلہن نے شادی سے انکار کر دیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے علاقے بریلی میں شادی کی تقریب میں رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران دولہا نے دلہن کو ہار (ورمالا) پہنانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ناگن ڈانس شروع کیا تو دلہن نے نامناسب رویہ قرار دیتے ہوئے عین اسی موقع پر ہی شادی سے انکار کر دیا، دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ تقریب میں دولہا کا رویہ نامناسب تھا، رسومات کے دوران جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔