نیویارک (اے ایف پی) امریکی شہر نیویارک میں ایک میوزیم کا افتتاح کیا گیا جس میں اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کی تمام تر تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ میوزیم میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کا پورا ماڈل موجود ہے ، اسامہ کو قتل کرنے کے آپریشن میں شریک امریکی فوجیوں، ان کے اسلحہ جات، ہیلی کاپٹرز، آپریشن روم، کارروائی کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات ماڈلز، چارٹس اور ویڈیوز کی صورت میں موجود ہیں۔