ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) ٹنڈوالہ یاراورپاک سنگھار پولیس کی مشترکہ کارروائی میں زمیندارکی اوطاق سے زنجیروں میں جکڑے ایک شخص کوبازیاب کرالیا گیا۔ ٹنڈوالہ یاراے سیکشن تھانے کی پولیس نے چیک پوسٹ پاک سنگھار انچارج کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے بااثرزمیندارکی زرعی زمین پرقید زنجیروں میں جکڑے چندربھیل نامی شخص کو بازیاب کرالیا جبکہ پولیس کو دیکھ کرمسلح افراد فرارہوگئے ،پولیس نے بازیاب شخص کوطبی معائنے کیلئے سول اسپتال پہنچایا اوراے سیکشن تھانے میں اے ایس آئی مجیب الرحمن کی مدعیت میں زمیندارسمیت چارافراد کیخلاف 342 504 34 PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔