ٹیگوسیگالپا (این این آئی) ہونڈراس میں نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میچ کے دوران حریف شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اولمپیا اور موٹگووا کلبز کے حامی شائقین کے درمیان پیش آیا، ہسپتال ترجمان جولیتھ کے مطابق 7 افراد کو داخل کیا گیا تھا۔جس میں 3 کی موت واقع ہوچکی جبکہ 4 افراد کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ہنگامہ آرائی کا آغاز موٹگووا کے پلیئرز کو لانے والی بس پر حملے کے بعد شروع ہوا۔