سڈنی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بائولنگ کوچ وقار یونس کیلئے ایک اور اعزاز، ان کا نام ’’بریڈ مین ہال آف فیم‘‘ میں درج کرلیا گیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 13 ویں سالانہ بریڈمین گالا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لیجنڈری فاسٹ بائولر کو اعزاز سے نوازا گیا۔