سڈنی(نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور تمام میڈیکل سٹاف جو اپنا کردار ادا کر رہا ، وہ سب ہمارے ہیرو ہیں۔ویڈیو پیغام میں وقاریونس نے کہا سوشل میڈیا پر جو لوگ وائرس کے متعلق آگاہی مہم میں شریک ہیں ان سب کی قدرکرنی چاہئے ۔ڈاکٹرز اور تمام میڈیکل سٹاف اس جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، انہیں سلام پیش کرنا چاہئے ، ان کی خدمات کو جتنا سراہا چائے کم ہے ۔ ہم انکی حوصلہ افزائی کرینگے تو انہیں کام کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وبا سے جلد نجات پائیں گے ۔دوسری جانب وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کرونا کیخلاف جنگ میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر فریال آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر خود کو 14دن کیلئے قرنطینہ کیا ہوا ہے ۔