واشنگٹن(صباح نیوز) پاکستان کے لیے امریکہ کے نامزد سفیر ولیم ٹوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اہم علاقائی پارٹنر ہے مل کر کام کریں گے ۔ ولیم ٹوڈ نے سینٹ کمیٹی میں بیان دیا کہ پاکستان نے افغانستان میں مصالحت کا ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، پاکستان خود بھی دہشتگردوں کے ہاتھوں شدید متاثر ہوا ، پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف پائیدار اور ناقابل واپسی اقدام کرنا چاہیے ، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اہم اقدامات کیے اور اسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے ، پاکستان کیساتھ ہم آئندہ بھی مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام کریں گے ، امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے مضبوط تعلقات چاہتا ہے ، امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔