واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی سینٹروں نے بھارت کو دنیا کے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ،14 سینٹروں نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو لکھے گے خط میں مطالبہ کیا کہ بھارت مذہبی آزادیوں کے حوالے سے دنیا کا ایسا بدترین ملک ہے جہاں دوسرے مذاہب کے لوگوں کو حکومتی ایماء پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ان سے مذہبی آزادیاں چھینی جا رہی ہیں لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کر کے انہیں دوسرے اور تیسرے درجے کا شہری قرار دیا جاتا ہے امریکی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر جانبدارانہ کردار ادا کرئے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی مرتب کردہ سفارشات پر عمل کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کرئے خط میں مذید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام حقائق کو جانتے ہوئے بھی بھارت کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکہ کی پالیسیاں جانبدارانہ ہیں اس سے دنیا میں ہماری ساکھ متاثر ہو رہی ہے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خط سے ٹرمپ انتظامیہ پر دباو بڑھے گا۔