پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کاجائزہ اجلاس گزشتہ روز پیرس میں ہوا، اجلاس میں ایشیا پیسفک گروپ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔آئی سی آر جی کا باقاعدہ اجلاس آج پیرس میں ہوگا اور یہ 22 فروری تک جاری رہے گا۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کا ممبر نہیں تاہم 3رکنی وفد پاکستانی اجلاس کے دوران موجود رہے گا۔پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی سیکرٹری خزانہ عارف خان کررہے ہیں۔وفد ممبر ممالک کو بتائے گا کہ پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد ہورہا ہے ۔کچھ یورپین ممالک پاکستان کو اپنی مدد کا یقین دلا چکے ہیں ۔پاکستان پرامید ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کا نام گر ے لسٹ سے نکال دے گاتاہم اسکاحتمی فیصلہ اکتوبر کے اجلاس میں ہوگا۔