بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں مقامی افراد نے ساحل پر پھنسی ڈولفن کو مرنے سے بچا لیا۔چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے ساحل پر گذشتہ روز مقامی افرانے ڈولفن کو پھنسے دیکھا تو بچانے پہنچ گئے ۔سمندر کی تیز لہروں سے ساحل پر آجانے والی دیوہیکل ڈولفن کو ہمدرد مچھیروں اور وہاں موجود افراد نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بلآخر سمندر میں دھکیل کر مرنے سے بچا لیا۔