ابوجہ(ویب ڈیسک) نائیجیریا میں مسافر بردار طیارے کے عین ٹیک آف کے وقت ایک اجنبی شخص طیارے کے ونگ پر چھلانگ لگا کر چڑھ گیا جس سے مسافر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے آئیکی جا کے مرتلا محمد ایئرپورٹ پر ازمان ایئر لائن کی پرواز ٹیک آف کرنے ہی والی تھی کہ ایک اجنبی شخص اچانک کہیں سے نمودار ہوا اور چھلانگ لگا کر طیارے کے دائیں بازو پر چڑھ گیا۔ اجنبی شخص نے اپنا بیگ، طیارے کے ایک انجن میں پھنسا دیا جس سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور عملے نے بھی سمجھا کہ یہ شخص کوئی حملہ آور ہے۔ سکیورٹی فورسز کو کال کی گئی۔