نئی دہلی (صباح نیوز)چین اوربھارت نے افغانستان کی فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے افغان پولیس کو ٹریننگ دینے کے لئے دہلی اور بیجنگ کے مشترکہ پروگرام کی اطلاع دی ہے ۔اس بیان میں آیا ہے کہ بھارت ، افغانستا ن اور چین کے درمیان سہ فریقی تعاون کی بنیاد پربھارت کے غازی آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں17 فروری 2020 کو دس افغان پولیس افسروں پر مشمتل ٹیم کی ٹریننگ شروع کی گئی ہے ۔