بیجنگ (این این آئی) چینی صدر شی جن پنگ نے سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ درجے کی خود انحصاری پر زوردیا ہے ۔دوسری طرف چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہاہے کہ صدر شی پنگ نے کہاہے کہ امریکہ نے تائیوان، اور سائوتھ چائنا سی کے امور پر اشتعال انگیز حرکتیں کی ہیں۔چینی نا ئب وزیر تجارت نے کہاہے کہ چین کے تجارتی شراکت دار وں کی تعداد 230 مما لک سے زائد ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین صدر نے جامع اصلاحات کو گہرا کرنے سے متعلق مرکزی کمیٹی کے 22ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے انتظامی نظام میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ برقی توانائی کیلئے یکجا قومی مارکیٹ کے نظام کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہاہے کہ صدر شی پنگ نے کہاہے کہ چین امریکہ افواج میں صحت مند تعلقات کی ترقی کے لئے کوشش کی جائے ۔چینی نا ئب وزیر تجارت رن ہونگ بین نے کہا ہے کہ وزارت تجارت بیرونی تجارت کے استحکام کے لئے پالیسیوں اور اقدامات کا ایک نیا سلسلہ جاری کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی تجارت مناسب حد کے اندر چل سکے ۔ انہوں نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ، پیچیدہ اور شدید اندرونی و بیرونی صورتحال کے تناظر میں چین کی بیرونی تجارت نے نسبتاً تیز رفتار ترقی کرتے ہوئے اور بہت سی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یومیہ درآمد اور برآمد کا تجارتی حجم 15 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ رہا ہے ۔