واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو ہانگ کانگ میں مظاہروں کے خلاف طاقت کے استعمال سے خبردار کیا ہے ۔ ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر چین نے طاقت کا استعمال کیا تو اُس کے ساتھ امر یکہ کا ممکنہ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ پر اعتماد کرتے ہیں کہ وہ یہ مسئلہ طاقت کا استعمال کئے بغیر ہی حل کر لیں گے ۔ علا وہ ازیں ٹرمپ نے گرین لینڈ کی خریداری میں دلچسپی کی تصدیق کر دی ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے صلاح مشورے ہوئے ہیں۔ کہ اسٹریٹیجک لحاظ سے وہ یقیناً اس کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ڈنمارک کے ساتھ بھی کچھ گفتگو ضروری ہو گی ۔