بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں سڑک پر اچانک کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا، جس نے ایک ٹرک کو نگل لیا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے ہوبی کے شہر اینشی میں اْس وقت پیش آیا جب مصروف سڑک سے ایک ٹرک گزر رہا تھا کہ اس دوران اچانک سڑک بیٹھ گئی اور ٹرک گڑھے میں جا گرا۔ رپورٹ کے مطابق گڑھا پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم انتظامیہ نے سڑک کو مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔