تہران (این این آئی، نیٹ نیوز )ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن حمید رضا حبیبی نے کہاہے کہ ایک اجلاس میں جوہری معاہدے کی پاسداری کم کرنے کے تیسرے مرحلے میں یورینیم کی افزودگی کا تناسب 50 فیصد تک بڑھانے کا معاملہ زیر بحث آیا اوریورینیم کی افزودگی کی تناسب 50 فیصد تک بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ۔ اجلاس میں ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی بھی موجود تھے ۔ صالحی نے باور کرایا کہ آئندہ چند ہفتوں کے اندر اراک کے جوہری ری ایکٹر میں سرگرمیاں ہوں گی۔