ولنگٹن(نیٹ نیوز) کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملے کی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے جیل بھیج دیا گیا ۔دہشت گرد حملے کی ویڈیو کو شیئر کرنے والے افراد میں کرائسٹ چرچ کے 44 سالہ کاروباری شخص فلپ آرپس بھی شامل تھے ۔فلپ آرپس کو نفرت انگیز اور دہشت گردانہ مواد پر مبنی ویڈیو کو شیئر کرنے کے الزام میں حملے کے چند ماہ بعد ہی گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت میں ان پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کی فرد جرم بھی عائد کی گئی تھی۔فلپ آرپس کو 18 جون کو عدالت نے پابندی کے باوجود نفرت انگیزاور قابل اعتراض مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جرم میں 21 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا۔مجرم کو جیل کی سزا سناتے وقت جج نے بتایا کہ فلپ آرپس نے نفرت انگیز اور مسلمانوں کے قتل عام کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اسے انتہائی خوشگوار قرار دیا۔جج کا کہنا تھا کہ مجرم نے نفرت انگیز ویڈیو کو کم سے کم 30 افراد کے ساتھ شیئر کیا اور اسی ویڈیو کو مزید شیئر کرنے کی خواہش بھی کی۔